Tuesday, August 18, 2026
 

آبنائے ہرمز میں ایک اور بحری جہاز نشانہ بن گیا، انجن روم تباہ، عملے کا رکن زخمی

 



مسقط: آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک بحری جہاز کو نامعلوم سمت سے آنے والے ایک پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا اور عملے کا ایک رکن زخمی ہوا ہے۔  برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جہاز آبنائے ہرمز سے باہر نکل رہا تھا۔ جہاز کے سکیورٹی افسر نے بتایا کہ حملے کے بعد انجن روم کو نقصان پہنچا۔ متاثرہ جہاز کے دیگر عملے کی مدد عمانی کوسٹ گارڈ کررہا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کے نتیجے میں تاحال سمندر میں کسی قسم کی آلودگی یا ماحولیاتی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 20260818 UKMTO WARNING ATTACK 115-26https://t.co/kIIL54QwUP#MaritimeSecurity #MarSec pic.twitter.com/p6tcuufQXA — UKMTO Operations Centre (@UK_MTO) August 18, 2026 آبنائے ہرمز میں حالیہ دنوں میں بحری جہازوں کو پیش آنے والے واقعات کے باعث عالمی شپنگ اور توانائی کی ترسیل کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل