Tuesday, August 18, 2026
 

ہاکی لیجنڈ سمیع اللہ کا قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ سے قبل اہم مشورہ

 



پاکستان ہاکی کے لیجنڈ اور قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے بھارت کے خلاف اہم ورلڈ کپ میچ سے قبل قومی ٹیم کو پنالٹی کارنر سے بچنے  کا مشورہ دے دیا۔ پی ٹی وی اسپورٹس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اولمپئن سمیع اللہ خان نے کہا کہ میچز میں انہوں نے دیکھا کہ پاکستان ٹیم کی ڈی میں کلیئرنس اچھی نہیں، اس پر دھیان دینا ہوگا۔ پنالٹی کارنر کم سے کم دینے ہوں گے۔ https://www.facebook.com/PTVCSports/videos/phf-chief-selector-pakistan-hockey-legend-samiullah-in-an-exclusive-interview-he/4034858589981872/ انہوں نے کہا کہ فارورڈ لائن کو چاہیے کہ کبھی دائیں اور کبھی بائیں سے اٹیک رکھے۔دنیا بھر کی ٹیموں کا ڈیفنس بہت اچھا ہے۔ آج کل ہاکی فاسٹ ہوگئی ہے تو کھلاڑیوں کو الرٹ ہونا پڑے گا۔ پاکستان کو ورلڈ کپ کے پول ڈی کے اہم معرکے میں بھارت کے خلاف لازمی فتح درکار ہے تاکہ ٹیم کی اگلے مرحلے میں رسائی کی امیدیں برقرار رہیں جبکہ بھارت کے لیے بھی میچ کا نتیجہ اگلے مرحلے کی دوڑ میں انتہائی اہم ہے۔ پاکستان نے ویلز کے خلاف اپنا پچھلا میچ 3-3 سے برابر کیا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا یہ ہائی وولٹیج مقابلہ 19 اگست کو شیڈول ہے جسے دونوں ٹیموں کی عالمی کپ مہم کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل