Loading
سندھ کے ضلع میرپور خاص میں کتے کے کاٹنے سے متاثر ہونے والے 11 سالہ بچے کو تشویشناک حالت میں کراچی کے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میرپور خاص کے رہائشی 11 سالہ بچے کو ریبیز انسیفلائٹس کا شبے میں تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
لواحقین کے مطابق بچے کو 4 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، جس کے بعد ریبیرز سے بچاؤ کی ویکسین کا کورس مکمل کیا گیا تاہم بچے کی طبیعت سنبھل نہیں سکی۔
اہل خانہ کے مطابق بچے کی دو روز سے طبیعت خراب تھی جس کو گزشتہ روز اسپتال لایا گیا، 2 سے 3 روز سے بخار جبکہ ایک روز سے کھانے پینے میں دشواری تھی۔
اسپتال انتطامیہ کے مطابق جے پی ایم سی ایمرجنسی میں بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد علامات کے پیش نظر نیورولوجی کے ڈاکٹرز نے معائنہ کیا اور ریبیز کا شبہ ظاہر کیا۔
انتظامیہ کے مطابق بچے کا ایف جی او وارڈ میں نیورو لوجی ٹیم کی نگرانی میں علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں رواں سال کے دوران اب تک ریبیز سے 17 افراد جابحق ہوچکے جبکہ 30 ہزار سے زائد سگ گزیدگی کا شکار ہوچکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل