Thursday, August 20, 2026
 

حکومت آج ہی قومی اسمبلی میں فورسز ایکٹ ترمیمی بل 2026 پیش کرے گی، پیپلزپارٹی کا حمایت کا فیصلہ

 



وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت نے آج قومی اسمبلی میں فورسز ایکٹ ترمیمی بل 2026 پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ  پیپلزپارٹی بھی ڈیفنس فورسز ایکٹ ترمیمی بل 2026 کی حمایت کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ حکومت نے آج قومی اسمبلی میں فورسز ایکٹ ترمیمی بل 2026 پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی نے ڈیفنس فورسز ایکٹ ترمیمی بل 2026 کی حمایت کا فیصلہ کیا  ہے۔   ذرائع  نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ ترمیمی بل 2026 کی بھی حمایت کرے گی۔ دونوں بلز پر وزیر داخلہ اور حکومت کی قانونی ٹیم نے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کو بریفننگ دی۔ ذرائع نے کہا کہ دونوں بلز قواعد کی معطلی کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں آج ہی منظوری کے لیے پیش ہونگے۔   قبل ازیں وفاقی کابینہ نے ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026 اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے دفاعی افواج ایکٹ 2026ء (Defence Forces Act 2026) کے مسودے کی منظوری دے دی۔ یہ مسودہ 27ویں آئینی ترمیم کے زریعے کی گئی ترامیم کے تسلسل میں تیار کیا گیا ہے اور اس کا مقصد چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے اور چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کے حوالے سے متعلقہ انتظامی امور  کا تعین کرنا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد دفاعی افواج ایکٹ 2026ء کا مسودہ پارلیمان کے جاری اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء ( National Command Authority Act 2010) میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔ جو 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ایک ضروری عمل تھا۔ نیشنل کمانڈ ایکٹ 2010ء میں ترمیم شدہ مسودہ بھی منظوری کے لیے پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل