Thursday, August 20, 2026
 

راولپنڈی: عمران خان کی اسپتال منتقلی، وکیل توہین عدالت کی درخواست لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے

 



بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر بانی کے وکیل خالد یوسف چوہدری توہین عدالت کی درخواست لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے، بانی کے وکلاء نے توہین عدالت کی کارروائی کی تیاری کرلی۔ خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ توہین عدالت درخواست اور وکالت نامے بانی پی ٹی آئی سے دستخط کروانے آیا ہوں۔ حکومت دو دن کے اندر بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی پابند ہے۔ خالد یوسف چوہدری نے کہا سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے، حکومت ہٹ دھرمی سے توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل