Thursday, August 20, 2026
 

امتحانی نظام میں شفافیت کے لیے طلبہ کو جوابی کاپیاں دیکھنے کی اجازت

 



خیبرپختونخوا حکومت نے امتحانی نظام میں شفافیت بڑھانے کے لیے تمام تعلیمی بورڈز میں ’شو آف پیپر‘ پریکٹس نافذ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تمام بورڈز کو فوری طور پر سہولت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق طلبہ اب اپنی جوابی کاپیوں کا جائزہ لینے کے لیے درخواست دے سکیں گے، جبکہ تمام بورڈز کو طلبہ کی درخواستیں بلاامتیاز قبول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس اقدام کے تحت طلبہ کو اپنی امتحانی کاپیوں کا جائزہ لینے کی سہولت حاصل ہوگی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق کوہاٹ بورڈ کے کامیاب ماڈل کو صوبے بھر میں اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ’شو آف پیپر‘ پریکٹس سے امتحانی نظام میں شفافیت اور احتساب بہتر ہوگا، جبکہ امتحانی نتائج پر طلبہ کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی ہے کہ ’شو آف پیپر‘ کی سہولت کے حوالے سے فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں، تاکہ طلبہ اپنی جوابی کاپیوں کا جائزہ لینے کے لیے درخواست دے سکیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل