Thursday, August 20, 2026
 

انگلینڈ میں شاندار بیٹنگ، دنیش کارتک بھی عبداللہ شفیق کی تکنیک کے معترف

 



سابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک نے انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں پاکستانی بیٹر عبداللہ شفیق کی بیٹنگ تکنیک کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین مثال قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران دنیش کارتک نے کہا کہ ایشیائی بیٹرز کے لیے انگلینڈ جیسے حالات میں تکنیک کا مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہاں گیند کے سوئنگ اور موومنٹ کی وجہ سے بیٹنگ کا سخت امتحان ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عبداللہ شفیق نے انگلش کنڈیشنز میں فاسٹ بولرز کے خلاف شاندار تکنیکی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ دنیش کارتک نے خاص طور پر عبداللہ کے سافٹ بیٹنگ انداز اور شاٹس پر مکمل کنٹرول کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ شفیق نے خوبصورت کور ڈرائیوز کھیلیں جبکہ مڈ آن پر بھی انہوں نے عمدہ شاٹس لگائے۔ دنیش کارتک کے مطابق عبداللہ نے جلد بازی کے بجائے خراب گیند کا انتظار کیا اور موقع ملنے پر چند خوبصورت فلکس بھی کھیلے۔ ان کے خیال میں عبداللہ کی بہتر تکنیک انگلینڈ جیسے مشکل ماحول میں ان کے لیے ایک مضبوط ہتھیار ثابت ہوسکتی ہے۔ ???? DINESH KARTHIK ON ABDULLAH SHAFIQ TECHNIQUE ???? " Absolutely I think Abdullah Shafiq is a great example of someone who's worked on his gotten technique and why do you work on technique because when you come to alian conditions like England for an Asian that's where your… pic.twitter.com/yFFMAz8adB — M Farhan (@MFarhan1200) August 20, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل