Thursday, August 20, 2026
 

لاہور: 16 سالہ طالبہ کو مبینہ ہراساں اور دھمکانے والے 2 ملزمان گرفتار

 



لاہور کی نواب ٹاؤن پولیس نے 16 سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں اور دھمکانے والے دو نامزد ملزمان حشمت عرف سنی اور رباب علی کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان پر طالبہ کو اکیڈمی آتے جاتے ہراساں، بدنام اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان پر طالبہ کو تیزاب پھینکنے کی دھمکی دینے اور 30 لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات ہتھیانے کا بھی الزام ہے۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا، نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے، حقائق تفتیش کی روشنی میں سامنے لائے جائیں گے، ترجمان نے بتایا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے یا دھمکانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل