Loading
گل پازہ آتشزدگی کیس میں محکمہ داخلہ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے سول ڈیفنس کے دو افسران کو برطرف کر دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے فاطمہ میمن اور مرزا مرسلین بیگ کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق گل پلازہ کے فائر سیفٹی آڈٹ میں غفلت اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہوئے، دونوں افسران 2024 اور 2025 میں گل پلازہ کا فائر سیفٹی آڈٹ کرانے میں ناکام رہے۔
آتشزدگی کے بعد جعلی اور بیک ڈیٹڈ فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹس بنانے کا انکشاف ہوا، شوکاز اور ذاتی سماعت میں افسران اپنے دفاع میں قابلِ قبول ثبوت پیش نہ کر سکے۔
سندھ سول سرونٹس ڈسپلن رولز کے تحت دونوں افسران کی برطرفی عمل میں لائی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل