Thursday, August 20, 2026
 

بورے والا: دوسری شادی کے لیے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا ڈرامہ بے نقاب، شوہر گرفتار

 



بورے والا میں خاتون کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش بے نقاب ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ مریم بی بی کو گھریلو ناچاقی پر اس کے شوہر عدنان نے فائرنگ کرکے قتل کیا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عدنان کی مقتولہ مریم بی بی سے دس سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ مبینہ طور پر کسی دوسری لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ ملزم نے رات گئے ہسپتال چیک اپ کے بہانے مریم بی بی کو گھر سے نکالا اور راستے میں سر پر فائر مار کر قتل کردیا۔ ابتدائی طور پر ملزم نے واقعے کو دوران ڈکیتی قتل قرار دینے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی اور کرائم سین کے معائنے کے بعد حقائق سامنے آگئے۔ ڈی پی او وہاڑی موقع پر پہنچے اور کرائم سین کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے بھی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ گرفتار ملزم عدنان سے مزید تفتیش جاری ہے

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل