Loading
انگلینڈ کے اسٹار فٹبالر ہیری کین نے اپنے کیریئر کا دوسرا یورپی گولڈن شو جیت لیا۔ انہیں یہ اعزاز بدھ کے روز بائرن میونخ میوزیم میں منعقدہ تقریب کے دوران دیا گیا۔
ہیری کین نے گزشتہ سیزن جرمن بنڈس لیگا میں 36 گول اسکور کرکے گولڈن شو اپنے نام کیا۔ مانچسٹر سٹی کے نارویجن اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ 27 گول کے ساتھ دوسرے جبکہ ریال میڈرڈ کے فرانسیسی فارورڈ کیلیان ایمباپے 25 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
ہیری کین نے اس سے قبل بائرن میونخ کے ساتھ اپنے پہلے ہی سیزن 2023-24 میں بھی 36 گول کرکے یورپی گولڈن شو جیتا تھا۔
اعزاز حاصل کرنے کے بعد ہیری کین نے کہا کہ دوسری مرتبہ گولڈن شو جیتنا میرے کے لیے پہلے اعزاز سے بھی زیادہ اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ٹیم نے گزشتہ سیزن میں تین ٹائٹلز جیتے اور اسی وجہ سے یہ کامیابی مزید خاص ہوگئی۔
Very proud to win the European Golden Shoe for the second time in my career! An award that wouldn’t be possible without the support of my incredible teammates, coaches and family. ???? pic.twitter.com/FgMYVI8rIF
— Harry Kane (@HKane) August 19, 2026
انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر میں دوسری مرتبہ یورپی گولڈن شو جیتنے پر مجھے بہت فخر ہے اور یہ اعزاز میرے شاندار ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور خاندان کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل