Loading
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کے معاملے میں آئی جی اسلام آباد اسپتال پہنچ گئے جس کے بعد سیکیورٹی انتظامات شروع کردیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شفا انٹرنیشنل اسپتال میں سیکیورٹی انتظامات کے لیے آئی جی اسلام آباد شفا انٹرنیشنل اسپتال پہنچے، شفا اسپتال کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران بھی موقع پر موجود ہیں اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی اسپتال پہنچ گئے، شفا انٹرنیشنل کے باہر سیکورٹی کلیرنس شروع کردی، روڈ پر کھڑی گاڑیوں کو لفٹر نے فٹ پاتھ پر رکھ دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل