Loading
بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال اور سری لنکن فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو کو کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران ہونے والے تلخ واقعے پر آئی سی سی نے سزا سنادی۔
دونوں کھلاڑیوں کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.12 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا، جو میچ کے دوران کسی کھلاڑی یا دیگر فرد سے نامناسب جسمانی رابطے سے متعلق ہے۔
دونوں پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔
The ICC have confirmed the sanctions for Yashasvi Jaiswal and Asitha Fernando following their incident during the second #WTC27 contest in Colombo.https://t.co/jYf9ImTHfA
— ICC (@ICC) August 24, 2026
یہ واقعہ بھارت کی اننگز کے 17ویں اوور میں پیش آیا جب فرنینڈو نے جیسوال کو آؤٹ کیا۔ جیسوال ان کی جانب بڑھے اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ بعدازاں دونوں کے سروں کا آپس میں ٹکراؤ بھی ہوا۔
دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کرلی اس لیے باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل