Loading
ایران نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی صوبہ فارس میں گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، جس کا تخمینہ تقریباً 5.7 ٹریلین مکعب فٹ ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر پیٹرولیم محسن پاک نژاد نے سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں بتایا کہ جنوبی صوبے فارس میں دریافت ہونے والے نئے ذخائر میں مجموعی طور پر7.5 ٹریلین مکعب فٹ سے زائد گیس موجود ہے اور اس میں سے قابل بازیافت گیس کی مقدار جنوبی پارس گیس فیلڈ کے پہلے مرحلے میں تقریباً 15 سال کی پیداوار کے برابر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نئے ذخائر دریافت ہونے والی گیس فیلڈ تخت اے میں اسویٹ نیچرل گیس موجود ہے، جس میں سلفر مرکبات کی مقدار نسبتاً کم ہوتی ہے اور توقع ہےکہ اس فیلڈ کی ترقی اور آپریشن کے اخراجات کم ہوں گے۔
محسن پاک نژاد نے کہا کہ اس دریافت میں گیس کنڈینسیٹ کی بھی بڑی مقدار شامل ہے جو ایک قیمتی ہائیڈرو کاربن مائع ہے اور قدرتی گیس کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔
ایرانی وزیر پیٹرولیم کے مطابق گیس اور گیس کنڈینسیٹ کے ذخائر کی مالیت سیکڑوں ارب ڈالر ہے اور ان دونوں وسائل کے مجموعی ذخائر ملک کے لیے دولت کا ایک نیا ذریعہ ثابت ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت اس گیس فیلڈ کی ترقی کے لیے جتنی جلد ممکن ہو کام آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ نئے ذخائر سے گیس کی پیداوار شروع کی جا سکے، جس کے بعد یہاں سے صنعتی صارفین اور زیادہ توانائی استعمال کرنے والے شعبوں کو فراہم کیا جا سکے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی صوبے میں ذخائر کی دریافت ایران کو قدرتی گیس کا ایک اضافی ذریعہ فراہم کر سکتی ہے، ایسے وقت میں جب ملک مقامی پیداوار میں اضافے اور صنعت اور توانائی کے شعبے کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کا 2018 جب امریکا نے توانائی کے شعبے پر وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کیں تو اپنے تیل اور گیس کے ذخائر کی توسیع کے لیے مقامی سرمایہ کاری اور ملکی ماہرین پر انحصار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل