Sunday, August 23, 2026
 

امریکی پابندیاں و ناکہ بندی ایران کا کچھ نہ بگاڑ سکی, تہران نے اربوں ڈالرز کمالیے

 



ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی پابندیوں اور ناکہ بندی کے باوجود ایران نے اربوں ڈالر کمائے ہیں. محسن رضائی نے ایران کے نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکی بحری ناکہ بندی کو نظرانداز کرتے ہوئے لاکھوں بیرل تیل فروخت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک یا دو ماہ میں ہم نے 70 ملین بیرل تیل فروخت کیا۔ اب ہر روز ہم امریکی بحری جہازوں کو تیل بیچتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی متنبہ کیا کہ دوسرے ممالک کو ایران کے خلاف امریکی اقتصادی جنگ" میں شامل نہیں ہونا چاہئے. انہوں نے کہا کہ یقینا ہم پہلے بات چیت کرتے ہیں . ہم ایک میٹنگ کرتے ہیں، ہم کہتے ہیں جاؤ اور امریکہ سے اپنی صفیں الگ کرو. اگر وہ عمل نہیں کرتے تو ہم حملہ کریں گے۔ ہم دشمن ملک کے مفادات پر ضرب لگاتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل