Sunday, August 23, 2026
 

پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن اسکواش چیمپین شپ میں دو گولڈ میڈل جیت لیے

 



پاکستان نے 37ویں جاپان جونیئر اوپن اسکواش چیمپین شپ 2026 میں 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ چیمپین شپ میں شریک دونوں پاکستانی کھلاڑی اپنے درجات کے مقابلوں میں فاتح رہے،یحییٰ خان نے انڈر 17  کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ ابوبکر  انڈر 11 کیٹیگری کا ٹائیٹل جیت کر واپس وطن لوٹے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور سے تعلق رکھنے والی سماعت سے محروم پاکستان کی ہونہار بیٹی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں اسکواش ٹائٹل جیت لیا تھا۔ ثنا بہادر نے اس سے قبل بھی آسٹریلیا  ہی کے شہر میلبورن میں منعقدہ چیلنجر بینڈیگو اوپن اسکواش ٹائٹل جیت  کر ملک  کا نام بلند کیا تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل