Loading
امریکی صدر کی انتخابی ریلی میں ایک شخص نے کھڑے ہو کر احتجاج کیا تو سیکیورٹی اہلکار اسے باہر لے گئے لیکن ٹرمپ کے طنزیہ جملے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے شہر مرٹل بیچ میں ٹرمپ سینیٹ کی امیدوار ڈارلین گراہم کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔
اسی دوران مجمع میں شامل ایک شخص نے کھڑے ہو کر صدر کی تقریر میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
جس پر پولیس اور کنونشن سینٹر کے عملے نے فوری طور پر احتجاجی شخص کو پکڑ لیا اور اسے ہال سے باہر لے جانے کی کوشش کی۔
احتجاج کرنے والے شخص نے سیاہ رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر بچوں کے جنسی استحصال کے مرتکب افراد کے خلاف انتہائی سخت نعرہ درج تھا۔
صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر روک کر کچھ لمحوں کے لیے احتجاجی شخص کی جانب دیکھا بھی تھا مگر انھوں نے عملے کو روکنے کے بجائے احتجاج کرنے والے شخص پر پھبتی کسی۔
صدر ٹرمپ نے مائیک پر کہا کہ کوئی بات نہیں، وہ اپنی ماں کے پاس گھر جا رہا ہے۔ پھر انھوں نے مزید کہا کہ ان کی ماں ڈانٹیں گی کیونکہ وہ ہمیں ووٹ دے رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل