Saturday, August 22, 2026
 

کراچی، ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

 



شہر قائد میں نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔  متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی ، ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ دانش کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی 24 سالہ فرزان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حادثے کا شکار  نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل