Saturday, August 22, 2026
 

حافظ نعیم نے پنجاب حکومت کو ناکام ترین قرار دے دیا

 



جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے پنجاب حکومت کو ناکام قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پنجاب حکومت کو خواتین کے تحفظ، تعلیم، صحت اور روزگار سمیت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کے چولہے ٹھنڈے کر دیے، بچوں کی تعلیم مشکل بنا دی اور خواتین کو غیرمحفوظ معاشرے کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، اب حکومت کو اپنی ڈھٹائی ختم کرنا ہوگی۔ حافظ نعیم نے واضح کیا کہ پٹرولیم لیوی ختم ہونے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا، مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک گیر ہڑتال، شٹر ڈاؤن اور لانگ مارچ سمیت احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر مال روڈ پر جماعت اسلامی کے دھرنے کے ساتویں روز خواتین کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک بھر میں بیک وقت تین دھرنے جاری ہیں اور یہ احتجاج محض پٹرول کی قیمتوں کے خلاف نہیں بلکہ مہنگائی، آئی پی پیز اور پٹرولیم لیوی کے خلاف عوام کی جنگ ہے۔ پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو اس کے اثرات زندگی کے ہر شعبے تک پہنچتے ہیں، اس لیے اصل مسئلہ ہر گھر کے چولہے کا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل