Friday, August 21, 2026
 

دھمکیاں پُرانی، چہرے نئے لیکن ناکامی مقدر؛ ایران کا ٹرمپ پر طنزیہ وار

 



ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی کا دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے امریکا کی پرانی پالیسیوں کو ناکام قرار دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ایران کے خلاف کسی بھی ملک کے خلاف اب تک کی سب سے تباہ کن معاشی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھی کہا تھا کہ ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرے گا اور چین سمیت دیگر ممالک کو امریکا کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ جس پر ایرانی وزیر خارجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں یاد دلایا کہ 2012 میں بھی امریکا نے ایران کے خلاف پابندیوں کو تاریخ کی سب سے تباہ کن پابندیاں قرار دیا تھا۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس کے سامنے طنزیہ انداز میں صرف ایک لفظ ’’ناکام‘‘ لکھا۔ اس کے بعد انہوں نے آٹھ سال قبل شروع کی گئی امریکی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم کا حوالہ دیا اور اسے بھی ناکام قرار دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تقریباً پانچ ماہ قبل امریکا کی جانب سے ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا تھا اور وہ ناکام ثابت ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب امریکا نے ایک اور تازہ دھمکی دی ہے یعنی وہی بکواس، بس دھمکانے والے نئے ہیں۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی حکمت عملی میں الفاظ اور چہرے تبدیل ہوسکتے ہیں لیکن ایران کو دباؤ کے ذریعے جھکانے کی کوشش نئی نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل