Loading
بدین کے علاقے تلہار کے ایک گاؤں میں 13 سالہ بچے کو مبینہ اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد یار محمد جویو کی فریاد پر 5 نامزد اور 2 نامعلوم افراد سمیت 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمے کے مطابق بچے کے والد نے الزام عائد کیا کہ ملزمان اس کے بیٹے کو زرعی اراضی پر لے گئے جہاں اسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔ والد کے مطابق ممتاز، عرس اور ظفر جویو نے مبینہ بدفعلی کی جبکہ مراد جویو، رفیق جویو اور 2 نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر سہولت کاری کی۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے تلہار پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل