Loading
کورنگی بلال کالونی کے علاقے میں قائم کیٹل فارم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے تیز ہواؤں کے باعث مزید 3 فارمز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ فائر بریگیڈ ٹرک اور ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کیٹل فارم میں رکھے بھوسے میں اچانک لگی، جبکہ فارم میں بھوسے کے علاوہ لکڑی کا سامان بھی موجود تھا، جس کے باعث آگ نے شدت اختیار کی۔
آتشزدگی کے نتیجے میں مجموعی طور پر 4 کیٹل فارمز کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق تین فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ متاثرہ مقام پر کولنگ کا عمل جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل