Monday, August 24, 2026
 

معروف ہالی ووڈ اداکارہ لیسلی پیرش 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

 



ہالی ووڈ کی سینئر اداکارہ لیسلی پیرش 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں جنہوں نے کئی مشہور فلموں سمیت ٹی وی شوز میں اہم کردار ادا کیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیسلی پیرش کا انتقال گزشتہ سال امریکی ریاست واشنگٹن میں ہوا تھا مگر ان کے انتقال کی خبر اب منظر عام پر آئی ہے۔ لیسلی پیرش نے 1950 کی دہائی میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور 1959 کی میوزیکل فلم ’لی ال‘ میں ڈیزی مے کا کردار ادا کر کے خاص شہرت حاصل کی۔ بعدازاں 1962 کی فلم ’دی منچورین کینڈیڈیٹ‘ میں ان کا کردار بھی بے حد مقبول ہوا جسے وہ خود اپنا پسندیدہ کردار قرار دیتی تھیں۔ اداکاری کے علاوہ لیسلی پیرش جنگ مخالف تحریک اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی سرگرم رہیں۔ انہوں نے امن کے لیے مختلف مہمات میں حصہ لیا اور بعد ازاں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے منصوبوں سے بھی وابستہ رہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل