Loading
سفری ایجنٹس کا بڑا فراڈ، 150 سے زائد سادہ لوح شہریوں سے 6 کروڑ روپے ہتھیا لیے گئے۔
لاہور پریس کلب کے باہر ویزا فراڈ کے شکار غریب شہریوں نے شدید احتجاج کیا، متاثرین کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر اشتہارات دیکھ کر بیرون ملک جانے کیلئے زندگی بھر کی جمع پونجی جمع کرائی جو ایجنٹوں نے لوٹ لی۔
ملزمان متاثرین کے پاسپورٹ اور تعلیمی اسناد سمیت تمام اہم دستاویزات بھی لے اڑے جس کے باعث متاثرہ خاندان شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
متاثرین نے الزام لگایا کہ ایف آئی اے فراڈ کرنے والے عناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی، بار بار شکایات کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام ویزا فراڈ کا فوری نوٹس لیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیرون ملک روزگار کا خواب دکھانے والے نوسرباز ایجنٹس کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور ہماری لوٹی ہوئی جمع پونجی واپس دلائی جائے، متاثرہ شہریوں نے حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے انصاف ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل