Loading
اسٹاک مارکیٹ میں اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے نیا ڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک متعارف کرادیا گیا ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق نئے نظام کے تحت سہولت اکاؤنٹ ایک دن میں کھلے گا اور انویسٹر اکاؤنٹ کی درخواست پر 2 دن میں فیصلہ ہوگا۔ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق سرمایہ کار ٹریکنگ آئی ڈی کے ذریعے اپنی درخواست کا اسٹیٹس دیکھ سکیں گے۔ بروکر کو اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست مسترد کرنے کی وجوہات بھی تحریری طور پر بتانا ہوں گی۔
نئے فریم ورک کے تحت پہلے سے تصدیق شدہ سرمایہ کار کو دوبارہ تصدیق کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایس ای سی پی کے مطابق ڈیجیٹل آن بورڈنگ اور پراسیسنگ کا عمل 24 گھنٹے، ساتوں دن ممکن ہوگا۔
ایس ای سی پی نے سرمایہ کاروں کی تعداد 25 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ نوجوانوں کی اسٹاک مارکیٹ میں شمولیت بڑھانا ہماری ترجیح ہے۔
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو آسان بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں ترقی اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل