Friday, August 28, 2026
 

بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

 



مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں 30 ووٹ حاصل کرکے ریاست کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انتخابی عمل کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار خان صرف 14 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔ اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے کل 32 اراکین موجود ہیں جبکہ 7 نشستوں پر تاحال انتخابات کا عمل مکمل ہونا باقی ہے۔ یاد رہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی اس سے قبل وزیر تعلیم کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ بیرسٹر افتخار گیلانی پہلی بار 2011 میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ موجودہ اسمبلی میں وہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے ذریعے کامیابی حاصل کر کے ایوان میں پہنچے تھے۔ اُن کی نامزدگی پر پارٹی قیادت نے گزشتہ اہم اجلاس میں مہر ثبت کی تھی۔ حکومت سازی کے لیے منعقدہ اس اہم مشاورتی اجلاس میں رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر نے شرکت کی۔ اجلاس میں نومنتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق اور ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری سمیت دیگر اعلیٰ قیادت نے بیرسٹر افتخار گیلانی کے نام پر مکمل اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل