Loading
وفاقی وزیر چوہدری سالک نے ایک بار پھر ای او بی آئی پنشن میں اضافے کے لیے کوششیں تیز کردیں، کامیابی کی صورت میں یہ ایک سال میں دوسری بار اضافہ ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک نے پنشن میں مزید اور فوری اضافے کے لیے ٹیم کو اہم ٹاسک دے دیا، چوہدری سالک نے ای او بی آئی بورڈ کو مالی گنجائش اور فنڈز کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
چوہدری سالک گزشتہ برس ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کروا چکے ہیں، ساڑھے 11 ہزار سے 32 ہزار روپے ماہانہ پنشن کے ساتھ پنشنرز کو بقایا جات کی مد میں بھی فائدہ دیا گیا۔
چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ ای او بی آئی پنشنرز کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
دریں اثنا وفاقی وزیر نے ای او بی آئی پنشنرز کو فیک نوٹی فکیشن اور جعل سازوں سے محتاط رہنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل