Loading
خیبرپختوںخوا کے ضلع خیبر باڑہ کے علاقے چلگزئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دو مزدور جاں بحق اور 3 بے ہوش ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ خیبر میں کان میں مشین خراب ہونے کے بعد ایک مزدور مرمت کے لیے اندر گیا، کان کے اندر گیس بھرنے سے مرمت کے لیے جانے والا مزدور بے ہوش ہو گیا۔
پولیس کے مطابق بے ہوش مزدور کو نکالنے کے لیے جانے والے دیگر مزدور بھی گیس سے متاثر ہو گئے اور متاثرہ مزدور یکے بعد دیگرے بے ہوش ہوتے گئے۔
ایس ایچ او زاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے بے ہوش ہونے والے تینوں مزدوروں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل