Friday, August 28, 2026
 

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر 11 ویں پوزیشن حاصل کر لی

 



ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے 11ویں اور 12 ویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ایونٹ میں 11 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ نیدرلینڈز کے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ مقررہ وقت تک برابر رہا جس کے بعد فاتح ٹیم کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔ دباؤ کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی فتح نے نہ صرف قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں 11 ویں پوزیشن دلوائی بلکہ عالمی رینکنگ میں بھی اہم بہتری کی راہ ہموار کردی ہے۔ ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان ایف آئی ایچ عالمی رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر تھا۔ تاہم، جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی کے بعد گرین شرٹس ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے 11ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل