Loading
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ایرن پال کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس وائرل ہوگئیں جنہیں دیکھ کر مداحوں میں ان کی موت کی افواہیں پھیل گئیں۔
ایرن پال مقبول امریکی ڈراما سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ میں جیسی پنک مین کے کردار سے عالمی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ انھوں نے 27 اگست کو اپنی 47ویں سالگرہ منائی ہے لیکن بہت زیادہ خوشگوار ثابت نہیں ہوئی۔
اس موقع پر مداحوں اور دیگر افراد کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد کے لیے متعدد پوسٹس کی گئیں تاہم بعض پوسٹس کا انداز ایسا تھا جو عام طور پر کسی معروف شخصیت کے انتقال پر تعزیتی پیغامات میں دکھائی دیتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کے ایک حلقے نے ان پوسٹس کو غلط سمجھتے ہوئے یہ سمجھ لیا کہ ایرن پال انتقال کرگئے ہیں اور تعزیتوں کا اتنا تانتا بندھ گیا کہ اداکار کو مداخلت کرنا پڑی۔
خیال رہے کہ اداکار کی جانب سے حالیہ مہینوں میں سوشل میڈیا پر سرگرمی بھی محدود رہی، جس نے ان افواہوں کو مزید تقویت دی۔ ان کی انسٹاگرام پر آخری پوسٹ فروری 2026 میں سامنے آئی تھی۔
جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے فون سے دور رہنا چاہتے ہیں اور وہ فون ایک طرف رکھ کر زیادہ متاثر کن اور تخلیقی سرگرمیوں میں وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
ایرن پال نے اپنی سوشل میڈیا بریک کو کسی بیماری یا صحت کے مسئلے سے منسلک نہیں کیا تھا۔ ان کی جانب سے ایسی کوئی اطلاع بھی سامنے نہیں آئی جس سے یہ ظاہر ہو کہ سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ کوئی طبی مسئلہ ہے۔
ان کی حالیہ سوشل میڈیا غیر موجودگی کے باعث سالگرہ کے موقع پر سامنے آنے والی مبہم پوسٹس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کیا، تاہم ان کی موت سے متعلق کوئی مصدقہ اطلاع موجود نہیں۔
بالآخر اداکار کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی موت کی خبروں کی تردید کرنا پڑی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل