Sunday, August 30, 2026
 

پمز اسپتال میں انتظامی عہدوں پر نئی تقرریوں کے احکامات جاری

 



وزارت قومی صحت نے پمز اسپتال میں انتظامی عہدوں پر نئی تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے، احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور مزید احکامات تک برقرار رہیں گے۔ این آئی ایچ اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد سلمان کو پمز اسپتال کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔ ڈاکٹر محمد سلمان کی خدمات تین سالہ ڈیپوٹیشن پر بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر (بی ایس-21) پمز تفویض کی گئی۔ ڈاکٹر محمد سلمان کو این آئی ایچ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج بھی سونپا گیا۔ ڈاکٹر الطاف حسین پروفیسر ای این ٹی پمز کو جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر (غیر طبی، بی ایس-20) کا اضافی چارج تفویض کیا گیا۔ ڈاکٹر نزہت یاسمین پروفیسر پیڈیاٹرکس میڈیسن کو جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر چلڈرن اسپتال کا اضافی چارج تفویض کیا گیا۔ ڈاکٹر شمائلہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر آبس/گائنی کو پروفیسر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آبس/گائنی کا چارج دے دیا گیا۔ ڈاکٹر رحمٰنہ وارث اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرکس کو ایسوسی ایٹ پروفیسر پیڈیاٹرکس چلڈرن اسپتال کا تین ماہ کے لیے چارج دیا گیا۔ ڈاکٹر امینہ، میڈیکل آفیسر پیڈیاٹرکس کو سینیئر رجسٹرار آبس/گائنی ایم سی ایچ کا تین ماہ کے لیے چارج دیا گیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ رجسٹرار حسن اشرف کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کا تین ماہ کے لیے اضافی چارج تفویض کیا گیا۔ دوسری جانب، سی ڈی اے کے ڈی جی کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر عبدالرحمٰن کو بھی معطل کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈی جی کی معطلی کا آفس آرڈر جاری کر دیا، سانحہ پمز پر انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کے حکم پر کارروائی کی گئی۔ سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل (کیپٹل ایمرجنسی سروسز) بی ایس-20، ڈاکٹر عبدالرحمان کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ محمد احسن ڈائریکٹر (فائر سروسز) بی پی ایس-19کو قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کیپٹل ایمرجنسی سروسز تعینات کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل