Sunday, August 30, 2026
 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی شادی کی خبریں، ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا

 



پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زردری کی منگنی اور شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کے ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا۔ گزشتہ روز سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ  صدر مملکت آصف زرداری اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کا رشتہ کرنے یورپی ملک لیختن شٹائن (Liechtenstein) پہنچ گئے ہیں۔ خبروں میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ صدر آصف علی زرداری اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ مقرر کرنے لیختن شٹائن پہنچے ہیں، آصف علی زرداری کے ہمراہ خاندان کے دیگر افراد بھی ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ لڑکی کا تعلق لیختن شٹائن کے دارالحکومت وادوز سے ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب رواں سال کے آخر میں متوقع ہے۔ لیختن شٹائن (Liechtenstein) مغربی یورپ میں سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع ایک چھوٹا اور خوبصورت خود مختار ملک ہےجس کا دارالحکومت وادوز Vaduz ہے۔ دوسری جانب میئر کراچی اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ The news story regarding Chairman Bilawal Bhutto Zardari’s engagement or wedding is incorrect and unfounded — Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) August 29, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل