Sunday, August 30, 2026
 

اسلام آباد کے مراکز صحت میں لائف سیفٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ

 



پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد اسلام آباد کے مراکز صحت میں لائف سیفٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے مراکز صحت کو مراسلہ لکھ دیا۔ آئی ایچ آر اے نے مراسلے میں لکھا کہ مراکز صحت فائر وار لائف پروٹیکشن انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیں، مراکز صحت مریض و عملے کی حفاظت کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق فائر و لائف پروٹیکشن اقدامات کریں، مراکز صحت سی ڈی اے فائر ڈیپارٹمنٹ سے فائر سیفٹی کی این او سی لیں۔ اسی طرح مراکز صحت رجسٹرڈ کنٹریکٹرز سے فائر پروٹیکشن سسٹم کی تنصیب کروائیں۔ مراکز صحت فائر ڈیٹیکشن، الارم اور سپریشن سسٹم نصب کریں جبکہ ہائیڈرنٹس، آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب، فعالیت یقینی بنائیں۔ مراکز صحت ہنگامی خارجی دروازوں کی دستیابی و فعالیت یقینی بنائیں۔ آئی ایچ آر اے مراسلے میں لکھا ہے کہ مراکز صحت عملے کی لائف سیفٹی ٹریننگ و ڈرلز یقینی بنائیں، مراکز صحت فائر پروٹیکشن سسٹم کی ٹیسٹنگ رپورٹ کرائیں، مراکز صحت لائف سیفٹی اقدامات بارے عمل درآمد رپورٹ جمع کرائیں۔ آئی ایچ آر اے نے مراکز صحت کو لائف سیفٹی انتظامات مکمل کرنے کے لیے 7 یوم کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراکز صحت فائر و لائف سیفٹی انتظامات کی عمل درآمد رپورٹ جمع کروائیں۔ مراسلے کے مطابق آئی ایچ آر اے مراکز صحت میں لائف سیفٹی اقدامات کا معائنہ کرے گی، لائف سیفٹی بارے احکامات پر عمل نہ ہونے پر سخت کارروائی ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل