Sunday, August 30, 2026
 

راکھی ساونت کی عمرہ ادائیگی کے بعد لوگوں میں جائے نماز تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل

 



بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی جس کی ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہیں۔         View this post on Instagram                       راکھی ساونت نے عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ میں لوگوں میں جائے نماز بھی تقسیم کیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہیں جائے نماز خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں راکھی ساونت نے بتایا کہ میں اس وقت مکہ مکرمہ میں موجود ہوں اور نیپال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اللہ تعالیٰ سے دعا بھی مانگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 100 سے زائد جائے نماز لوگوں میں تقسیم کر رہی ہیں۔ راکھی ساونت کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے انہیں عمرے کی مبارکباد دی اور ان کے اس عمل کو سراہا۔ واضح رہے کہ راکھی ساونت اس سے قبل بھی عمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل