Loading
دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اماراتی فضائیہ نے ملکی سمندری حدود کے قریب ایران سے آنے والے ایک ڈرون سے نمٹنے کی کارروائی کی ہے۔
اماراتی وزارت دفاع کے مطابق ڈرون متحدہ عرب امارات کی علاقائی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا، جس کا فضائیہ نے بروقت سراغ لگایا اور کارروائی کی۔
وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج مکمل طور پر ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
اماراتی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام مسلسل فعال ہیں اور ملک کی فضائی حدود کی چوبیس گھنٹے نگرانی اور مشتبہ اہداف کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
وزارت دفاع نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال سے متعلق معلومات کے لیے صرف سرکاری اور معتبر ذرائع پر اعتماد کریں۔ حکام نے افواہوں اور گمراہ کن اطلاعات سے بچنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خلیجی خطے میں سکیورٹی صورتحال انتہائی حساس ہے۔
خطے میں ڈرون اور میزائل سرگرمیوں کے باعث متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک نے بھی اپنی فضائی اور دفاعی نگرانی بڑھا دی ہے۔
اماراتی وزارت دفاع کے بیان میں ڈرون کے ممکنہ ہدف یا کارروائی کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل