Loading
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ بلیو پاسپورٹس بیورو کریٹس کے ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر عابد شیر علی نے بتایا کہ میری فیملی کے پاسپورٹ بنانے کے لیے مجھ سے این او سی مانگاگیا۔ میں پاسپورٹ آفس خود گیا، لیکن عملے کی جانب سے کہا گیا کہ این او سی لازمی ہے۔ عملے نے کہا کہ وزارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ این او سی ضروری ہے۔
ڈی جی پاسپورٹ محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر بتایا کہ ارکان پارلیمنٹ کی فیملی کا ڈیٹا وزارت داخلہ کو بھجواتے ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ جب بھی ہم ویزا فری کرنے کی بات کرتے ہیں، دوسرے ممالک کے حکام ہم سے بلیو پاسپورٹس کی تعداد پوچھتے ہیں۔ ہم ان کو 75 ہزار بتاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 30 ہزار بلیو پاسپورٹ ہم نے کم کیے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ بلیو پاسپورٹس بیورو کریٹس کے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل