Loading
معروف پاکستانی شاعر اور استاد ڈاکٹر فخر عباس 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر فخر عباس گزشتہ کچھ عرصے سے جگر کی بیماری کا علاج کروا رہے تھے مگر طبیعت بگڑنے کے بعد وہ جانبر نہ ہو سکے اور گزشتہ شب انتقال کر گئے۔
نمازِ جنازہ کے بعد انہیں ان کے آبائی شہر فاروق آباد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
ان کے انتقال کی خبر پر ادبی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فخر عباس کو بالخصوص لاہور سے اپنی گہری محبت اور وابستگی کیلئے جانا جاتا تھا جس کا اظہار ان کی شاعری میں بھی نمایاں طور پر نظر آتا تھا۔
وہ صرف شاعر ہی نہیں بلکہ ایک قابلِ احترام استاد بھی تھے اور علمی و ادبی حلقوں میں اپنی خدمات کے باعث قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل