Monday, August 31, 2026
 

ٹیکسلا: خیبر میل کی ایک بوگی پل پر پٹڑی سے اتر گئی

 



کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل بائی پاس کے قریب پل پر حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں ریل گاڑی کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بوگی کے پٹڑی سے اترنے کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ https://www.facebook.com/share/r/14env4KLxWc/ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام متحرک ہوگئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ دیگر بوگیاں ٹریک پر موجود رہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل