Loading
انگلینڈ کے کپتان اور تجربہ کار بیٹر جو روٹ نے اپنی حالیہ خراب فارم کے باوجود جلد بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔
روٹ گزشتہ 12 ٹیسٹ اننگز میں 9 مرتبہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں ہوم سمر میں وہ صرف دو بار 50 رنز کا ہندسہ عبور کر پائے ہیں۔
لارڈز میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی روٹ کی کارکردگی متاثر کن نہ رہی اور وہ پہلی اننگز میں 4 جبکہ دوسری میں 24 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
تاہم 35 سالہ بیٹر کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک اعلیٰ سطح پر کھیلنے کے تجربے نے انہیں مشکل حالات سے نمٹنا سکھایا ہے۔
روٹ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 14 ہزار 208 ٹیسٹ رنز بنانے والے بیٹر ہیں اور مجموعی عالمی فہرست میں صرف بھارت کے سچن ٹنڈولکر ان سے آگے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 14 ہزار سے زائد رنز محض اتفاق نہیں بلکہ مشکل ادوار سے نکلنے کی صلاحیت کا ثبوت ہیں۔
دوسری جانب لارڈز ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے پر روٹ نے ٹیم کو کامیابی کا جشن ذمہ داری اور سمجھ داری کے ساتھ منانے پر زور دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل