Loading
پاکستان کے محمد حذیفہ ابراہیم نے امریکا میں لائف ٹائم کولی ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹیکساس میں منعقدہ تین ہزار ڈالرز انعامی رقم کے چیلنجر ایونٹ کے فائنل میں محمد حذیفہ ابراہیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میکسیکو کے کارلوس زیندیاس کو 1-3 سے شکست دے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
حذیفہ کی جیت کا اسکور 5-11، 8-11، 11-4 اور 0-11 رہا۔
حذیفہ ابراہیم نے کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان، امریکا، مصر، میکسیکو، آئرلینڈ، کینیڈا اور دیگر ممالک کے کھلاڑی شریک تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل