Monday, August 31, 2026
 

مکہ دفاعی معاہدہ: استنبول میں پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی

 



استنبول: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں جاری ہے جس میں پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کی قیادت موجود ہے۔ ترکیہ کی میزبانی میں جاری اس اجلاس میں عالمی و علاقائی سلامتی کے امور اور تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان  ہم آہنگی بڑھانے سمیت دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے امور بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ اجلاس میں مشترکہ سرگرمیوں کی رہنمائی کے لیے سیکریٹریٹ اور متعلقہ طریقہ کار کا فریم ورک طے کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل