Monday, August 31, 2026
 

اسٹیورٹ براڈ کی امام الحق پر شدید تنقید، ڈیوڈ وارنر نے بھی سوال اٹھا دیا

 



انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے پاکستان کے اوپنر امام الحق کو انجری کے باوجود میدان میں دکھائی دینے کے انداز پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امام کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ کے دوران پنڈلی کی تکلیف ہوئی تھی جبکہ لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران انجری مزید بڑھ گئی۔ پاکستانی ٹیم نے ابتدا میں اسے پنڈلی میں کھچاؤ قرار دیا تاہم چوتھے روز بتایا گیا کہ امام کو گریڈ ون ٹئیر کا سامنا ہے۔ اس دوران سابق پاکستانی سلیکٹر محمد وسیم سمیت بعض حلقوں نے انجری کی نوعیت پر سوالات اٹھائے۔ چوتھے روز کھیل سے قبل امام نے بائیں پنڈلی پر پٹی باندھ کر میدان میں تھرو ڈاؤنز لیے اور احتیاط سے چلتے دکھائی دیے۔ اس منظر پر اسٹیورٹ براڈ نے اسے محض دکھاوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی مشق بند کمرے میں بھی کی جا سکتی تھی اور میدان میں اس انداز سے چلنے کی ضرورت نہیں تھی۔ "Get rid of the fear of failure" Stuart Broad & Urooj Mumtaz on what Pakistan need to in their second innings ???????? pic.twitter.com/HNojpBML21 — Sky Sports Cricket (@SkyCricket) August 30, 2026 آسٹریلوی کمنٹیٹر جم میکسویل نے بھی امام کے عمل پر سخت ردعمل دیا۔ He should never play again. Appalling. https://t.co/TRAxtld7RS — jim maxwell (@jimmaxcricket) August 30, 2026 سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی امام لحق کی انجری پر سوال اٹھا دیا۔ Did he come out and bat after all this?? https://t.co/oSmhZ1fpNj — David Warner (@davidwarner31) August 31, 2026 واضح رہے کہ امام الحق دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں اترے اور پاکستان 194 رنز سے میچ ہار گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل