Monday, August 31, 2026
 

ہیری اسٹائلز کا سابقہ گرل فرینڈ ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر دلچسپ تبصرہ

 



معروف برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی ٹریوس کیلسی سے شادی پر کنسرٹ کے دوران دلچسپ انداز میں تبصرہ کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ ہیری اسٹائلز ان دنوں نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں اپنے 30 کنسرٹس پر مشتمل سلسلے میں پرفارم کر رہے ہیں۔ ہفتے کی شب کنسرٹ کے اختتام پر انہوں نے اسی مقام پر ہونے والی ٹیلر سوئفٹ کی شادی کا نام لیے بغیر مزاحیہ انداز میں ذکر کیا۔ مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ وہ میڈیسن اسکوائر گارڈن میں موجود ہیں جو عالمی چیمپئن نیویارک نکس کا گھر ہے جس کے بعد انہوں نے شرارتی انداز میں مزید کہا، ’’اور یہاں شادیاں بھی ہوتی ہیں۔‘‘ ہیری اسٹائلز کا یہ جملہ بظاہر ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی شادی کی جانب اشارہ تھا جو 3 جولائی کو اسی مقام پر منعقد ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ ہیری اسٹائلز اور ٹیلر سوئفٹ نے نومبر 2012 سے جنوری 2013 تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل