Monday, August 31, 2026
 

حکومت بلوچستان کا سرکاری دفاتر میں جمعہ کا دن بطور ورکنگ ڈے منانے کا فیصلہ

 



حکومت بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں جمعہ کے روز کو ورکنگ ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) نے  سرکلر جاری کر دیا۔ سرکلر کے مطابق محکمہ کی جانب سے 21 جون 2026 کو جاری سابقہ نوٹیفکیشن کے تسلسل میں اب جمعہ کو صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں ورکنگ ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔ حکومت بلوچستان نے تمام متعلقہ محکموں، انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور دیگر اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فیصلے پر لفظ اور روح کے مطابق سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل