Loading
برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل سے متعلق ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیلیفورنیا کے علاقے مونٹیسیٹو میں قیام کے دوران انہیں اپنے گھر کیلئے گھریلو ملازمین کی خدمات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مونٹیسیٹو کے متعدد ہاؤس کیپرز شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے گھر کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے جس کی مبینہ وجہ میگھن کا ملازمین کے ساتھ رویہ تھا۔
ذرائع کا الزام ہے کہ میگھن مارکل ملازمت کے امیدواروں کے انٹرویوز خود کرتی تھیں اور بعض افراد کو ان کا انداز تکبر آمیز اور سخت محسوس ہوتا تھا۔ کچھ امیدوار ان کے بات کرنے کے انداز سے اس قدر ناخوش ہوئے کہ مقامی ہاؤس کیپرز میں اس حوالے سے بات پھیل گئی۔
رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ علاقے میں مذاقاً کہا جانے لگا کہ مونٹیسیٹو کے گھریلو ملازمین شاہی جوڑے کیلئے کام کرنا نہیں چاہتے۔
میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے نمائندوں نے ان الزامات پر کوئی ردعمل نہیں دیا جبکہ رپورٹ میں کیے گئے دعوے ایک نامعلوم ذرائع سے منسوب ہیں اور ان کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل 2020 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کے بعد امریکا منتقل ہو گئے تھے اور اپنے بچوں پرنس آرچی اور پرنسز للی بیٹ کے ہمراہ مونٹیسیٹو میں مقیم رہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل