Loading
عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل رکھنے کا اقدام مسترد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مستقل ثالثی عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے (IWT) کو یک طرفہ طور پر معطل یا غیر فعال رکھنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے معاہدے کی حیثیت سے متعلق اپنا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
ثالثی عدالت نے متفقہ فیصلے میں قرار دیا کہ بھارت کی جانب سے پیش کی گئی کوئی بھی وجہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی یا خاتمے کا جواز فراہم نہیں کرتی، بھارت یک طرفہ طور پر معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کرسکتا اور سندھ طاس معاہدے کے تحت اس کی ذمہ داریاں برقرار ہیں۔
ماہرین نے فیصلے کو پاکستان کے مؤقف اور بین الاقوامی قانون کی ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل