Monday, August 31, 2026
 

راج کمار راؤ مسٹر پرفیکشنسٹ کے راہ پر چل پڑے؛ فلم کیلیے وزن بڑھایا اور پھر کم بھی کیا

 



بالی ووڈ میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی دوڑ میں اپنے کرداروں کو حقیقی بنانے کے لیے جس انتھک محنت کی ضرورت پڑتی ہے وہ عامر خان اور اب راج کمار راؤ کی حوصلہ افزا کہانی میں چھپی ہے۔ بالی ووڈ کے تیزی سے اپنی جگہ بناتے ورسٹائل اداکار راج کمار راؤ آج اپنی 42ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اداکاری کے ساتھ ساتھ کردار میں ڈھلنے کے لیے ان کی غیر معمولی جسمانی تبدیلیاں بھی ہمیشہ مداحوں کی توجہ حاصل کرتی رہی ہیں۔ راج کمار راؤ نے 2017 میں ویب سیریز ’بوس: ڈیڈ/الائیو‘ میں آزادی کے لیے مسلح جدوجہد کرنے والے پُراسرار لیڈر سبھاش چندر بوس کا کردار ادا کرنے کے لیے اپنا وزن تقریباً 13 کلو بڑھایا تھا۔ تاہم حیرت انگیز طور پر اس سیریز کے بعد راج کمار راؤ نے صرف ایک ماہ میں ہی اپنا وان 10 کلو وزن کم بھی کرلیا۔ جس کا راز اداکار نے خود بتادیا۔ ناشتا اور لنچ بھی چھوڑ دیا راج کمار راؤ نے اپنے وزن کم کرنے کے بارے میں بتایا تھا کہ فلم کے اسکرپٹ سنتے ہی مجھے پتا چل گیا تھا کہ بڑھایا گیا اضافی وزن بعد میں فوری طور پر کم بھی کرنا ہوگا۔ اداکار نے وزن کم کرنے کے اپنے طریقے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزن کم کرنے کے لیے ناشتہ اور ظہرانہ تک چھوڑ دیا تھا۔ صرف رات کے کھانے پر گزارا تھا۔ راج کمار نے بتایا کہ رات کی خوراک میں بھی بنیادی طور پر زیادہ پروٹین پر مشتمل ہوتی تھی۔ مسلسل کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے انہیں بھوک کا احساس بھی اتنا زیادہ نہیں ہوتا تھا۔ تاہم راج کمار راؤ کا وزن کم کرنے کا معمول صرف خوراک تک محدود نہیں تھا۔ روزانہ 3 گھنٹے ورزش راج کمار راؤ نے بتایا کہ وہ وزن کم کرنے کے دوران کارڈیو اور اسٹرینتھ ٹریننگ کرتے تھے اور ان کی ورزش کا دورانیہ روزانہ کم از کم 3 گھنٹے تک ہوتا تھا۔ اداکار نے یہ بھی بتایا کہ فٹ رہنا ہمیشہ سے ان کا اصول رہا ہے، اسی لیے تہواروں اور دعوتوں کے دوران بھی انہیں اپنی خوراک پر سختی سے قابو رکھنا پڑا۔ انہوں نے خاص طور پر دیوالی کے دنوں کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی پسندیدہ کھانوں سے خود کو روکنا پڑا کیونکہ وزن کم کرنے کا ہدف ان کے سامنے تھا۔ اب ’دادا‘ کے روپ میں نظر آئیں گے راج کمار راؤ اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ساروو گنگولی کی زندگی پر بننے والی بائیوپک ’دادا‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فلم کا پہلا لک گنگولی کی 54ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا تھا۔ فلم میں گنگولی کے کرکٹ کیریئر اور زندگی کے اہم پہلوؤں کو پیش کیا جائے گا۔ بھارتی لیجنڈری کرکٹر پر بننے والی فلم ’دادا‘ کو وکرمادتیہ موٹوانے ڈائریکٹ کر رہے ہیں جبکہ فلم کو لو رنجن اور انکور گرگ پروڈیوس کر رہے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل