Monday, August 31, 2026
 

کرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی

 



کرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے پہاڑی علاقے غول بانڈہ بہادر خیل کے قریب پولیس موبائل وین کو آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، پولیس موبائل سر درگہ کی جانب جا رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں وین میں سوار سات پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک اہلکار واجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، زخمی اہلکاروں میں سید شاہ، نورشلی، عمران، شمیم، گوہر اور یاسین شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ شہید پولیس اہلکار واجد کا تعلق علاقہ گڈی خیل سے تھا، حملے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل