Monday, August 31, 2026
 

پاکستان کا ٹیسٹ ریکارڈ 1987 کے بعد پہلی بار منفی ہوگیا

 



پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ ریکارڈ نے 1987 کے بعد پہلی بار منفی رخ اختیار کر لیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کے مجموعی ٹیسٹ میچز میں ناکامیوں کی تعداد فتوحات سے بڑھ گئی ہے۔ لارڈز میں ہونے والا میچ پاکستان کا 473واں ٹیسٹ تھا جس کے نتیجے کے بعد قومی ٹیم نے 153 مقابلے جیتے جبکہ 154 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل آخری مرتبہ پاکستان کا ریکارڈ 1987 میں منفی ہوا تھا۔ Pakistan's Test record has tipped the other way ???? For the first time since 1987, Pakistan have more Test losses (154) than wins (153) The last time this was the case, following their draw against England at The Oval in August 1987, they had 39 wins and 40 defeats from 170… pic.twitter.com/7tDffp7GUf — Cricinfo (@cricinfo) August 30, 2026 اگست 1987 میں دی اوول میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان نے 170 ٹیسٹ میچز میں 39 کامیابیاں اور 40 شکستیں حاصل کر رکھی تھیں۔ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی نے اس تاریخی منفی ریکارڈ کی بنیاد رکھی جو ٹیم کے موجودہ بحران کی عکاسی بھی کرتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل