Loading
سانحہ پمز کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے تمام پارلیمانی جماعتوں سے نام طلب کر لیے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی نے جمعہ کے روز ایک اہم پیش رفت کے دوران مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔ اس فیصلے کا مقصد ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو تحقیقاتی عمل کا حصہ بنانا ہے تاکہ واقعے کے محرکات کا تعین کیا جا سکے اور ذمہ داروں کا تعین ممکن ہو سکے۔
پارلیمانی ذرائع نے اس حوالے سے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کی جانب سے نام موصول ہوتے ہی کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اس عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ سانحہ پمز کی تحقیقاتی کارروائی کا عمل فی الفور شروع کیا جا سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل